کیلیفورنیا میں طوفانی بارش اور تودے گرنے سے تباہی

October 27, 2021

سکرامنٹو ( نیوز ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شمال میں طوفان نے تباہی مچا دی ہے جس کے باعث تیز بارش کے دوران تودے گرنے کے کئی واقعات پیش آئے۔ سان فرانسسکو میں 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے سکرامنٹو شہر میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی مچائی جہاں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔متاثرہ علاقوںمیںایمرجنسی نافذ کرکے امداد کارروائیاںشروع کردی گئی ہیں۔