امریکا کو بتایا ہے کہ ایشیا پیسیفک جنگ کا میدان نہیں بننا چاہیے: چینی وزارت خارجہ

April 26, 2024

---فائل فوٹو

چینی وزارتِ خارجہ نے چین اور امریکا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات پر بیان جاری کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کو بتایا ہے ایشیا پیسیفک جنگ کا میدان نہیں بننا چاہیے، امریکا نے چین کی معیشت، تجارت، سائنس، ٹیکنالوجی کو دبانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین نےامریکا کو بتایا ہے کہ یہ منصفانہ مقابلہ نہیں پابندی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین نے امریکا کو بتایا ہے کہ امریکا کو تائیوان کو مسلح کرنا بند کر دینا چاہیے۔