رائے ونڈ: تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ ختم، ٹریفک پلان کی تشکیل

November 07, 2021


رائے ونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ دعا کے ساتھ ختم ہو گیا جس کے بعد شرکاء کی واپسی شروع ہو گئی۔

دوسری جانب رائے ونڈ کے لیے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے شرکائے اجتماعی کی واپسی کے لیے روٹ پلان تشکیل دے دیا گیا۔

رائے ونڈ اجتماع گاہ کی طرف جانے والے تمام راستے ون وے ٹریفک کے لیے کھول دیئے گئے۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق رائے ونڈ اجتماع گاہ کی طرف جانےوالی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں، البتہ رائیونڈ سٹی آنے والی تمام سڑکوں پر شرکاء کی گاڑیوں کو یک طرفہ چلایا جا رہا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ پاجیاں موڑ سے قزلباش چوک موٹر وے تک دونوں اطراف پر ون وے ٹریفک چلائی جا رہی ہے۔

بھوبتیاں چوک تا موہلنوال دونوں اطراف گاڑیوں کو ون وے چلایا جا رہا ہے۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ رائے ونڈ اجتماع گاہ میں پہلے موٹر سائیکل اور رکشہ اسٹینڈز خالی کرا رہے ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں کار اور وین اسٹینڈ خالی کروایا جائے گا، جبکہ آخر میں بس اور ٹرک اسٹینڈ خالی کروایا جائے گا۔