فواد چوہدری کا شعیب اختر اور نعمان نیاز کی صلح پر شعر سے ردّعمل

November 13, 2021


وفاقی وزیر اطلاعات برائے نشریات فواد چوہدری نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور اینکر پرسن نعمان نیاز کی صلح پر شعر سے ردّعمل دیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ دوست دو چار نکلتے ہیں کہیں لاکھوں میں، جتنے ہوتے ہیں سوا اتنے ہی کم ہوتے ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’بات اتنی نہیں تھی کہ اس پر اتنی گفتگو ہوتی لیکن کیاہےکہ سوشل میڈیا اب اتنا بڑا ہے کہ چھوٹی باتیں بھی بڑی ہوجاتی ہیں۔‘

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ’بہر حال ALL is well that ends well۔‘

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شعیب اختر اور نعمان نیازکے ہمراہ لی گئی تصویر بھی شیئر کی۔