دکی: کان میں دھماکا، 4 مزدور پھنس گئے

November 14, 2021

—فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع دکی میں واقع کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکا ہوا ہے، کان میں دھماکے کے باعث راستہ بند ہو گیا اور 4 کان کن اندر پھنس گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کان میں پھنسے ہوئے 3 کان کنوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ 1 تاحال کان میں پھنسا ہوا ہے جسے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

نکالے گئے کان کن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مائنز ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران 4 مزید کان کن بے ہوش ہو گئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔