شاہ محمود قریشی سے ڈی جی ISI لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقات

November 18, 2021


وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے الوداعی ملاقات کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید وزارتِ خارجہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے وزیرِخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے الوداعی ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات پر سراہا۔

وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی نئی تعیناتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔