پریتی زنٹا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

November 18, 2021

بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کی جانب سے اپنے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا ہے۔

کچھ دیر قبل پریتی زنٹا کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداحوں کے ساتھ ایک خوشگوار اور حیران کُن خبر شیئر کی گئی ہے۔

پریتی زنٹا نے اپنے شوہر جین گڈ اینف کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انٹرنیٹ صارفین کو بتایا ہے کہ وہ دونوں جڑواں بچوںکے والدین بن گئے ہیں۔


پریتی زنٹا کا اپنی پوسٹ میں کہنا ہے کہ ’وہ اور اُن کے شوہر یہ خبر شیئر کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس کر رہے ہیں، اُن کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جن کے نام انہوں نے ’جے زنٹا گُڈ اینف ‘ اور ’ جیا زنٹا گُڈ اینف‘ رکھا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ اور اُن کے شوہر اپنی زندگی میں اِن بچوں کے آنے پر بے حد خوش اور پر جوش ہیں، وہ اس موقع پر اپنے ڈاکٹرز، نرسز اور سروگیٹ ( بچوں کو جنم دینے والی ماں ) کا شکریہ ادا کرتی ہیں جنہوں نے سفر میں اُن کا ساتھ دیا۔‘