نان فائلرز کے فون، بجلی، گیس کنکشن کاٹنے کی تجویز مسترد

November 19, 2021

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے نان فائلرز کے فون، بجلی، گیس کنکشن منقطع کرنے اور نیب کو ٹیکس گزاروں کی معلومات دینے کی تجاویز مسترد کردیں۔

اجلاس میں نہ آنے پر قائمہ کمیٹی نے گورنر اسٹیٹ بینک کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین کمیٹی طلحہ محمود نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد سے کہیں گے کہ گورنر اسٹیٹ بینک کو گرفتار کر کے کمیٹی کے سامنے پیش کریں۔