آسمان سے زمین پر آتے شہاب ثاقب کے حیرت انگیز نظارے کی ویڈیو وائرل

May 23, 2024

پرتگال اور اسپین میں آسمان سے زمین پر آتے شہابِ ثاقب کے خوبصورت اور حیرت انگیز منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرتگال اور اسپین میں آسمان نیلے اور ہرے رنگ کی تیز روشنی سے جگمگا اٹھا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

شہابِ ثاقب کے زمین پر آنے سے آسمان نیلے اور ہرے رنگ کا کیوں ہوتا ہے؟

شہابِ ثاقب کے زمین پر آتے وقت آسمان پر نظر آنے والی نیلی اور ہری روشنی کیمیائی ساخت کی جانب اشارہ ہے۔

اس نیلی اور ہری روشنی کا مطلب شہاب ثاقب کا میگنیشم سے جلنا ہے۔

شہاب ثاقب کی رفتار کیا تھی؟

یورپی خلائی ایجنسی کے مطابق، پرتگال اور اسپین کے آسمان پر نظر آنے والا شہاب ثاقب دومکیت کا ایک چھوٹا ٹکڑا تھا۔

یورپی ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ شہاب ثاقب کی رفتار 45 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی جو ممکنہ طور پر بحر اوقیانوس کے اوپر زمین سے تقریباً 60 کلومیٹر کی بلندی پر جلا تھا۔