پی ڈی ایم جلسوں کی تیسری لہر بھی بری طرح ناکام رہی، فیصل جاوید

November 20, 2021

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے جلسوں کی تیسری لہر بھی بری طرح ناکام رہی ہے۔

ایک بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ تمام جماعتیں مل کر بھی پی ٹی آئی جلسے کے 10 فیصد تک بھی لوگ اکٹھے نہیں کر پاتیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ناکام اور ای وی ایم کامیاب ہوا ہے، حزب اختلاف کو تعمیری اپوزیشن کی طرف آنا ہو گا۔