جمال خاشقجی کی منگیتر کا جسٹن بیبر سے اہم مطالبہ

November 22, 2021

سعودی عرب کے معروف صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر خدیجے چنگیز نے کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر سے سعودی عرب میں اپنا میوزک کنسرٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خدیجے چنگیز کی جانب سے جسٹن بیبر کے لیے ایک کھلا خط لکھا گیا ہے جس میں انہوں نے جسٹن بیبر سے مطالبہ کیا کہ ’میرے محبوب منگیتر، صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کیلئے کنسرٹ نہ کریں۔‘

جمال خاشقجی کی منگیتر خدیجے چنگیز نے اپنے کھلے خط میں مزید لکھا ہے کہ ’سعودی عرب میںاپنے کنسرٹ کو منسوخ کرتے ہوئے دنیا کو ایک واضح پیغام دیں کہ آپ کا نام، ٹیلنٹ، آپ کی موسیقی ایسے ملک کے لیے نہیں ہے جہاں ناقدین کا قتل ہو۔‘

واضح رہے کہ جسٹن بیبر کا میوزک کنسرٹ سعودی عرب کے دوسرے بڑے شہر جدہ میں 5 دسمبر کو شیڈول ہے۔