مختلف واقعات میں دو افراد زخمی

November 25, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں دوافراد کوفائرنگ اوراسترے کے وارکر کے زخمی کردیاگیا۔تھانہ آراے بازارکو محمد عبداللہ نے بتایا کہ میں گروٹی سٹاپ باربر کی د کان پر بیٹھا تھا کہ اتنی دیر میں حمز ہ نامی لڑ کا آیا اور مجھے کہا کہ محلہ شاہ فیصل چلو ،ا میں نے انکار کر دیا تواس نے باربر کا استرا اٹھایا اور مجھے بائیں بازو پر دے مارا جس سے میں زخمی ہوگیا ۔تھانہ ائرپورٹ کو خضر محمود نے بتایاکہ جوڈیشل کالونی میںمیرا بھائی محسن محمود اورسائل جیسے ہی پہنچے اور گھر کا دروازہ کھولا تو دو موٹر سائیکلوں پر 3 افراد آکر رکے جنہوں نے پستول نکا ل کر فائرنگ شروع کردی جس سے میں زخمی ہو گیا۔