ڈیوین براوو افغانستان ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ مقرر

May 21, 2024

فوٹو: فائل

ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ڈیوین براوو افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کیے گئے ہیں۔

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے مطابق ڈیوین براوو کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کےلیے بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ڈیوین براوو ویسٹ انڈیز میں کیمپ کے دوران ٹیم جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ 2 جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

افغانستان کی ٹیم گروپ سی میں موجود ہے جبکہ دیگر ٹیموں میں میزبان ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، پاپوا نیو گنی اور یوگینڈا کی ٹیمیں شامل ہیں۔