سائبیریا: کوئلے کی کان میں آتشزدگی، اموات 11 ہو گئیں

November 25, 2021

روسی خطے سائبیریا میں واقع کوئلے کی کان میں آگ لگنے کے واقعے میں اموات کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

آگ لگنے کے وقت کوئلے کی کان میں 285 افراد موجود تھے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ کوئلے کی کان سے 236 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جب کہ کان میں اب بھی 49 افراد پھنسے ہوئے ہیں جن سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔

کان میں دھماکے کے خدشے کے پیشِ نظر اندر پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے کا آپریشن روک دیا گیا ہے۔

کریملن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سائبیریا کی کوئلے کی کان میں ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے اظہارِتعزیت کیا ہے۔