• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبیریا میں بیلاروس کا کارگو طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ

روس کے علاقے سائبیریا میں بیلاروس کا کارگو طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار تمام 7 مسافر ہلاک ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق روسی ساختہ کارگو طیارے میں کریش لینڈنگ کے بعد آگ لگ گئی۔

حکام کے مطابق طیارے میں بیلاروس کے تین، روس کے دو اور یوکرین کے دو  شہری موجود تھے۔

فوری طور پر طیارے کی کریش لینڈنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

تازہ ترین