روٹیشن پالیسی کے تحت تبادلے، پنجاب حکومت نے 11 افسروں کو ریلیو کردیا

November 26, 2021

لاہور (نمائندہ جنگ)حکومت پنجاب نے روٹیشن پالیسی کے تحت وفاقی حکومت کی طرف سے تبدیل کیےجانے والے گیارہ افسروں کو پنجاب سے فوری طور پر ریلیو کر دیا ہے۔ ان افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے اپنی نئی پوسٹنگ کی جگہ پر جوائننگ نہ دینے پر نوٹس جاری کیے گئے تھے۔ان افسروں میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ بیس کے تقرری کے منتظرندیم احمد ابڑو کو سندھ حکومت، کمشنر سرگودہا فرح مسعود کو جوائنٹ سیکریٹری کلائمیٹ چینج ڈویژن ، کمشنر ڈیرہ غازی خان سارہ اسلم کو بلوچستان حکومت، سیکریٹری خزانہ پنجاب افتخار علی ساہو کو کے پی حکومت اور سیکریٹری ایم پی ڈی ڈی علی طاہر کو بلوچستان حکومت کو رپورٹ کرنے کے لیے پنجاب سے ریلیو کیا گیا ہے۔