ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 16 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کا اضافہ

May 16, 2024

علامتی فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 16 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

ایس بی پی کے مطابق 10 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے تک ملکی زر مبادلہ ذخائر 10 مئی تک 14 ارب 62 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.52 کروڑ ڈالر بڑھ کر 9.13 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 15.23 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.49 ارب ڈالر رہے۔