بولرز کی اچھی کارکردگی کا ثمر ٹیم کی کامیابی کی صورت میں ملے گا، حسن علی

November 27, 2021

حسن علی - فوٹو بشکریہ آئی سی سی / ٹوئٹر

پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہبولرز کی اچھی کارکردگی کا ثمر ٹیم کی کامیابی کی صورت میں ملے گا۔

بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں حسن علی نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے 5 وکٹیں لیں۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہپہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے پر بہت خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسی بھی کنڈیشنز ہوں دن کے آغاز میں ہمیشہ بولرز کو مدد ملتی ہے۔

حسن کا کہنا تھا کہ پچ سلو ہے اور یہ فاسٹ بولرز کے لیے آسان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال ہمارے فاسٹ بولرز نے ٹیسٹ کرکٹ میں زبردست بولنگ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بولرز کی اچھی کارکردگی کا ثمر ٹیم کی کامیابی کی صورت میں ملے گا۔