• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹیں لیکر کلینڈر ایئرر میں 5 بار 5 وکٹیں لینے والے سابق لیجنڈری کرکٹر عمران خان جیسا ریکارڈ بنالیا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 330 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی طرف سے حسن علی نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کے 5 شکار کیے جس کے بعد وہ پاکستان کے اُن باؤلرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے ایک سال کے دوران 5 بار 5 وکٹیں حاصل کیں۔

حسن علی سے قبل یہ ریکارڈ صرف سابق لیجنڈری کرکٹر عمران خان اور وقار یونس کے پاس تھا۔

عمران خان:

سابق لیجنڈری کرکٹر عمران خان نے سال 1982 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

عمران خان نے 25 اعشاریہ 2 اوورز کروائے تھے جن میں 7 اوورز میڈن تھے جبکہ اُنہوں نے صرف 49 رنز دیے تھے۔

وقار یونس:

سابق لیجنڈری کرکٹر وقار نے سال 1990 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

وقار یونس نے 22 اوورز کروائے تھے جن میں اُنہوں نے 76 رنز دیے تھے۔

1993:

سال 1993 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں وقار یونس نے 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

وقار یونس نے میچ کے پہلی اننگز میں 3 وکٹیں لی تھیں، اُنہوں نے 11 اوورز کروائے تھے جن میں 3 میڈن تھے جبکہ 37 رنز دیے تھے۔

میچ کی دوسری اننگز میں بھی 3 وکٹیں حاصل کی تھیں، اُنہوں نے 23 اوورز کروائے تھے جن میں 2 میڈن تھے جبکہ 88 رنز دیے تھے۔

تازہ ترین