کراچی میں کچرا اٹھانے کا کام رک گیا

November 29, 2021


کراچی میں بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے شہر میں کچرا اٹھانے کا کام رک گیا۔

بلدیاتی ملازمین کی جانب سے کچرا کنڈیوں اور گلیوں سے کچرا نہیں اٹھایا گیا جبکہ گلی محلوں، مارکیٹوں کی صفائی بھی نہیں کی گئی۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن، 7 اضلاع اور 1 ضلع کاؤنسل میں دفاتر کی تالہ بندی کی گئی ہے۔

ملازمین کہتے ہیں کہ کٹوتی سے ہر ماہ 35 فیصد تنخواہوں سے محروم ہورہے ہیں، وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کی ہدایت کے باوجود خزانے سے تنخواہ دینے میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔

دوسری جانب سندھ بھر کے بلدیاتی ملازمین نے بھی محکمہ خزانہ سے براہ راست تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔