• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر سے بلدیاتی اداروں میں کام چھوڑ ہڑتال کریں گے، ذوالفقار شاہ

کراچی ( نیوز ڈیسک) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے صدر سید ذوالفقار شاہ، جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی اعلیٰ بیوروکریسی مسلسل 5برسوں سے جاری ٹریژری سے تنخواہوں کی ادائیگی کے سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ کی سمری کی منظوری کے باوجود بلدیاتی ملازمین کی ٹریژری سے تنخواہوں کے معاملے کو سرخ فیتے کا شکار بنارہی ہے۔ لہٰذا 29نومبر سے صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں میں کام چھوڑ ہڑتال کرکے تالابندی کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ دھمکیاں ہمیں اپنے اس حق سے محروم نہیں رکھ سکتیں۔

تازہ ترین