کوویڈ 19ویکسینیشن کے الگ الگ پوانٹ قائم

November 30, 2021

پشاور(نیوز رپورٹر)پشاور سیشن کورٹس کے اخاطے میںمرد اور خواتین کے لیے کوویڈ 19ویکسینیشن کے الگ الگ پوانٹ قائم کردیئے گئے ہیں جس کا مقصد کورٹس آنے والے وکلاء اور سائلین کوٓ اسانی فراہم کرنا ہے ، پشاور سیشن کورٹس کے حدود میں سائلین اور موکلین کو ویکسینیشن فراہم کرنے کے لیے مرد اور خواتین کے الگ الگ پوائنٹس قائم کردیئے گئے ہیں ، ڈسٹرکٹ بار کے مطابق اس قسم اقدام سے وکلاء اور کورٹس کے حدود میں کام کرنے والے دیگر افراد کو ویکسین کی فراہمی میں اسانی ہوگی ۔ اس قت پشاور دسٹرکٹ بار میں چار ہزار سے زائد وکلاء وکالت کر رہے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں عدالتی عملہ اور دیگر افراد موجود ہوتا ہے۔ اس طرح ہزاروں کی تعداد میں سائلین عدالتوں میں آرہے ہیں۔