سریاب لنک بادینی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، موٹرسائیکل سوار ہلاک

November 30, 2021

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سریاب لنک بادینی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار نوجوان ہلاک ہو گیا پولیس کے مطابق چکی شاہوانی کا رہائشی نوجوان خالد حسین ولد قادر بخش گزشتہ روز موٹرسائیکل پر گھر سے بازار جا رہا تھا وہ جسے ہی لنک بادینی روڈ پر پہنچا تو نامعلوم افرا د اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ۔