امریکا اور پاکستان کو تجارت اور سرمایہ کاری پر توجہ دینی چاہیے: سفیرِ پاکستان مسعود خان

April 26, 2024

امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان—فائل فوٹو

امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ امریکا اورپاکستان کو تجارت اور سرمایہ کاری پر توجہ دینی چاہیے۔

یہ بات امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد بھی دہشت گردی کا خطرہ کم نہیں ہوا۔

مسعود خان نے مزید کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کو دفاعی شعبوں میں سرمایہ کاری جاری رکھنی چاہیے۔

امریکا میں پاکستان کے سفیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کو سفارتی ذرائع سے علاقائی امن اور استحکام کے لیے کام کرنا چاہیے۔