سکول اساتذہ کا مطالبات کی منظوری کیلئےاحتجاجی مظاہرہ

December 01, 2021

لاہور(خبر نگار) پنجاب کے سکول اساتذہ نے گذشتہ روز اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے راہنمائوں پروفیسر ندیم اشرفی، رانا لیاقت علی، فیض صدیقی، ملک ممتا ز کھوکھر، علامہ قاسم علوی اسحاق رحمانی دیگر نے پریس کلب لاہور کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطا ب کیا۔