ڈیانا بیگ کے 50 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز مکمل

May 17, 2024

ڈیانا بیگ: فوٹو فائل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر ڈیانا بیگ کا انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ان کے کیریئر کا 50 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہے۔

ڈیانا بیگ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی جانب سے 50 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے والی 17ویں کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف نومبر 2015 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔

ڈیانا بیگ نے اس سے قبل 49 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 34 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔