سندھ بار کونسل کے سیکریٹری کا قتل، پولیس کو اسلحے کی فارنزک رپورٹ مل گئی

December 01, 2021

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سندھ بار کونسل کے سیکریٹری عرفان مہر کے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والے اسلحے کی فارنزک رپورٹ پولیس کو مل گئی۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے واردات میں 30 بور کا پستول کا استعمال کیا۔

موقع سے ملنے والے خول ماضی کی کسی واردات سے مماثلت نہیں رکھتے۔

تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ قتل ان کے آبائی علاقے میں تنازعے کا شاخسانہ ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں سندھ بار کونسل کے سیکریٹری عرفان مہر کو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

دو موٹر سائیکل سواروں نے عرفان مہر کو اس وقت نشانہ بنایا، جب وہ بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس آرہے تھے۔

اس وقت ان کا بھتیجا بھی کار میں تھا، جس نے سیٹ کے نیچے جھک کر جان بچائی۔

دوسری جانبعرفان مہر کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔