پاکستان ٹیم کا شیر بنگلا اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن

December 03, 2021

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل ڈھاکا میں شروع ہوگا، میچ کی تیاری کے لئے پاکستانی اسکواڈ نے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا میرپور ڈھاکا میں ٹریننگ سیشن ہوا، اسکواڈ میں شامل تمام ارکان نے نیٹ سیشن میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو میزبان ٹیم پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔