آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس: سماعت 13 دسمبر تک ملتوی

December 06, 2021

لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس پر سماعت کرتے ہوئے 13 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہو کر حاضری لگوائی، انہوں نےعدالت کو بتایا کہ نیب نے اسی کیس میں ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر اس وقت کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کے لوگوں کے حقوق کے لیے کام کیا۔

نون لیگ کے صدر نے بتایا کہ چیف جسٹس کے ان ریمارکس کے بعد پراسیکیوشن نے درخواست خارج ہونے کے ڈر سے واپس لے لی تھی۔

اس موقع پر احتساب عدالت نے آج مختصر کارروائی کے بعد ریفرنس پر مزید سماعت 13دسمبرتک ملتوی کر دی۔