ایشز سیریز آخری ٹیسٹ پرتھ میں نہیں ہوگا، کرکٹ آسٹریلیا

December 07, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کرکٹ آسٹریلیا نے پیر کو اعلان کیا ہےکہ کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے ایشزسیریز کا پانچواں ٹیسٹ پرتھ میں ممکن نہیں ہے۔کرکٹ آسٹریلیا، ویسٹرن آسٹریلیا حکومت اور کرکٹ ایسوسی ایشن سے مل کر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ پرتھ میں ٹیسٹ میچ 14 جنوری سے شروع ہونا تھا متبادل وینیو کے لئے بات چیت جاری ہے ۔