کترینہ کیف اور وکی کوشل کے نئے گھر کی ویڈیو سامنے آگئی

December 11, 2021

نوبیاہتا بالی جوڑے کترینہ کیف اور وکی کوشل کا ممبئی میں گھر کہاں واقعے ہے، اس حوالے سے ویڈیوز منظر عام پر آگئیں۔

سوشل میڈیا پر پاپارازی اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں سمندر کنارے ایک فلیٹ سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کا گھر ہے جہاں وہ شادی کے بعد اپنی زندگی گزارنے والے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر عین سمندر کے سامنے ہے، جہاں کھڑکی کھولتے ہی اس جوڑے کے لیے سمندر کی لہروں کا خوبصورت منظر ان کا منتظر ہوگا۔

مذکورہ گھر کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ ممبئی کے علاقے جوہو میں ہے جبکہ نیا شادی شدہ جوڑا کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کا پڑوسی بنے گا۔