• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف سے پہلے وکی کوشل کا کس اداکارہ کیساتھ افیئر تھا؟

تصویر بشکریہ انسٹا گرام
تصویر بشکریہ انسٹا گرام 

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف پیا گھر سدھار گئی ہیں اور اب اُن کے دولہا میاں کے ماضی سے متعلق انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل کی باربی ڈول کترینہ کیف سے شادی سے قبل بھارتی اداکارہ ہرلین سیٹھی کے ساتھ افیئر تھا جبکہ یہ افیئر دو سال قبل  2019ء میں ختم ہو گیا تھا۔


سال 2019ء میں اداکار وکی کوشل اور اُن کی گرل فرینڈ اداکارہ ہرلین سیٹھی کی شادی سے متعلق خبریں میڈیا میں زیر گردش رہیں تاہم اِسی سال اس جوڑی کا رشتہ ٹوٹ گیا تھا اور اِن دونوں نے راہیں جدا کر لی تھیں۔

وکی کوشل اور ہرلین سیٹھی کی جانب سے اپنے بریک اپ کی وجہ نہیں بتائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں ہفتے شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں جبکہ اس جوڑی کی شادی کی متعدد خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا سائٹس پر خوب شیئر اور پسند کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین