امریکی ڈرون حملہ، کسی کیخلاف کارروائی نہیں ہوگی، پینٹاگون

December 14, 2021

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ کابل میں امریکی ڈرون حملے پر کسی امریکی فوجی یا عہدیدار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

ترجمان پینٹاگون جان کربی نے کہا ہے کہ وزیر دفاع کو کابل ڈرون حملے سے متعلق رپورٹ ملی جس میں احتساب کی تجویز نہیں تھی۔

یاد رہے کہ 29 اگست کو افغانستان میںامریکی ڈرون حملے میں 7 بچوں سمیت 10 معصوم شہری مارے گئے تھے۔