سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوگئی

May 17, 2024

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوگئی۔

کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 10 ہزار 48 روپے ہوگئی ہے۔