اردن میں اومی کرون ویرینٹ کے مزید 5 کیسز کا انکشاف

December 16, 2021

اردن میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے مزید 5 کیسز کا انکشاف ہوا ہے۔

عمان سے عرب میڈیا کے مطابق اردنی وزارت صحت میں شعبہ کورونا کے سربراہ عادل البلبیسی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اومی کرون کی تشخیص بیرون ملک سے آنے والے 5 مسافروں میں ہوئی ہے۔

عدل البلبیسی کے مطابق اردن کے دارالحکومت عمان کے ہوٹلوں میں پانچوں مسافروں کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اردن میں اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔