شوگر کے مریض موٹاپے کی سرجری نہ کرائیں، ڈاکٹر معاذالحسن

May 18, 2024

ماہر امراض موٹاپا ڈاکٹر معاذ الحسن---فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

ماہر امراض موٹاپا ڈاکٹر معاذ الحسن نے کہا ہے کہشوگر کی بیماری ختم کرنے کے لیے سب سے پہلے لائف اسٹائل تبدیل کریں،کم وزن والے شوگر کے مریض موٹاپے کی سرجری نہ کرائیں۔

ڈاکٹر معاذ الحسن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ 2014 ء سے اب تک موٹاپے کے 10 ہزار آپریشن کر چکا ہوں، 2014ء میں ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا بچے کا آپریشن کیا جس کا وزن آج بھی 80 کلو ہے۔

ڈاکٹر معاذالحسن نے تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہکئی افراد شوگر ختم کرنے کے نام پر مریضوں کی جان سے کھیل رہے ہیں، کم وزن والے شوگر کے مریض یہ سرجری نہ کرائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے بہت سے مریض بھی آئے جو موٹاپے کی وجہ سے بچے پیدا نہیں کر سکتے تھے۔

ڈاکٹر معاذالحسن کا کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد وزن کم ہوتے ہی کئی جوڑوں کو 15 اور 18 سال بعد اولاد کی نعمت ملی۔