عسکری قیادت کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

December 25, 2021


عسکری قیادت نے کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسیحی برادری کو یہ مبارک باد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کرسمس کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں دی ہے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ قیامِ پاکستان سے اب تک ملک کے لیے مسیحی برادری کی خدمات غیر معمولی ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔