جامعہ کراچی: ICCBS میں تعینات ہونے والے سابق ڈائریکٹر اقبال چوہدری کو سندھ ہائی کورٹ نے ہٹادیا

May 15, 2024

فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے سینٹر ICCBS میں حال ہی چھٹی بار تعینات ہونے والے سابق ڈائریکٹر اقبال چوہدری کو سندھ ہائی کورٹ نے ہٹا دیا ہے۔

سابق ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا جس کے بعد عدالت عالیہ نے 13 مئی کو جاری ہونے والا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

بدھ کو سندھ ہائی کورٹ نے جامعہ کراچی کی جانب سے 13 مئی کو جاری ہونے والا متنازعہ نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے جس کے بعد پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی منسوخ کردی گئی ہے۔

اس فیصلے کے بعد جامعہ کراچی کے ICCBS کے اساتذہ، افسران، ملازمین اور انجمن اساتذہ سمیت دیگر اساتذہ و ملازمین آڈیٹوریم میں جمع ہوئے اور بھرپور تالیوں میں ڈائریکٹر فرزانہ شاہین کا استقبال کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم ادارے میں قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں گے۔