مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان کےشمال مغرب میں داخل

December 25, 2021

محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہےکہ مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان کے شمال مغرب میں داخل ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گہرے بادل چھاگئےاور یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق مغربی ہواؤں کے سسٹم کے داخلے کے بعد پاک ایران اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں ہلکی بارش ہورہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مسلم باغ، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی میں بھی بارش ہوئی ہے جبکہ آج رات سے شمالی بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کاامکان ہے۔