سندھ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگا

June 03, 2024

فائل فوٹو

کراچی سمیت صوبے بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگا، مہم 3 سے 9 جون تک جاری رہے گی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) سندھ کا کہنا ہے کہ مہم میں تقریباً 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ای او سی کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران 35 ہزار سے زائد ورکر حصہ لیں گے، جبکہ 4 ہزار سے زائد اہلکار پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور ہوں گے۔