کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش، موسم سرد

December 27, 2021

کراچی کے بیشتر علاقوں میں صبح سویرے موسم سرما کی پہلی بارش اور بادلوں کی گھن گرج جاری ہے۔

کراچی کے علاقوں اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، صدر، کھارادر، ملیر، شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ، برنس روڈ کے اطراف وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر رکھی تھی۔

ایم نائن، کراچی سے حیدرآباد کےعلاقے میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جس کے بعدترجمان موٹر وے نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش سے اکثر مقامات پرپھسلن ہے لہذا ڈرائیورز گاڑی کی رفتار کم رکھیں۔