فلپائن میں اومی کرون ویرینٹ رپورٹ ہونے پر پابندیوں میں سختی کا اعلان

December 31, 2021

فلپائن میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ رپورٹ ہونے پر پابندیوں میں سختی کا اعلان کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فلپائن میں 3 سے 15 جنوری تک کورونا پابندیوں میں سختی کی جائے گی۔

منیلا سے فلپائن کے صدارتی ترجمان کے مطابق آنے والے دنوں میں کورونا کے فعال کیسز میں اضافہ متوقع ہے۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ فلپائن میں اومی کرون ویرینٹ کے مقامی سطح پر تین کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔