صحافیوں پر فردِ جرم سے آزادی اظہار پر سنگین نتائج ہوں گے، پی بی اے

January 03, 2022


پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے رانا شمیم کے بیان حلفی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پراظہارِ تشویش کیا ہے۔

اس حوالے سے پی بی اے کا کہنا ہے کہ صحافی عوام کو آگاہی دینے کی اپنی ذمہ داریاں اخلاص سے نبھاتے ہیں۔

پیشہ وارانہ فرائض میں صحافیوں پر فردِ جرم سے آزادی اظہار پر سنگین نتائج ہوں گے، معزز جج صاحبان سے اپیل ہے کہ وہ اپنےفیصلے پر نظرثانی کریں۔