ایکسپورٹ ادائیگی کی رقم پاکستان لانے کے قانون میں ترمیم کردی گئی، اسٹیٹ بینک

January 05, 2022

فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ ایکسپورٹ ادائیگی کی رقم پاکستان لانے کے قانون میں ترمیم کردی گئی۔

ایس بی پی کے مطابق ایکسپوٹرز کو 6 ماہ کے بجائے 4 مہینوں میں برآمدات کی رقم پاکستان لانا ہوگی۔

ایکسپوٹرز کو مال کی شپمنٹ سے 4 مہینوں کے اندر ادائیگی پاکستان لانی ہوگی۔

ترمیم سے قبل ایکسپوٹرز کو 6 ماہ میں ادائیگی لانے کی اجازت تھی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ترمیم کا مقصد زرمبادلہ ترسیل کو بہتر بنانا ہے۔