سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کی کمی

January 07, 2022

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 50 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 26 ہزار 100 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 43 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 110 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 10 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 791 ڈالر فی اونس ہے۔