سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کو دیا گیا ’سر‘ کا خطاب واپس لینے کا مطالبہ

January 08, 2022


برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کو دیا گیا ’سر‘ کا خطاب واپس لینے سے متعلق عراق جنگ کے معاملے پر جاری پٹیشن پر ایک ملین سے زائد افراد نے دستخط کردیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ نے ٹونی بلیئر کو اعلیٰ ترین اعزاز آڈر آف دا گارٹر سے تحفتاً نوازا تھا۔ اعزاز کیخلاف درخواست سابق فوجی نے دائر کی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹونی بلیئر نے برطانیہ کے آئین اور معاشرے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

سابق فوجی کی دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلیئر ناقابل شمار شہریوں اور اہلکاروں کی موت کے ذمہ دار ہیں، اعزاز کے حقدار نہیں۔