گلیات میں تمام سیاح خیریت سے ہیں، انچارج ریسکیو آپریشن

January 08, 2022

گلیات میں ریسکیو آپریشن کے انچارج عمران نے کہا ہے کہ سیاحوں کو نتھیا گلی سے نکالنے کے لیے آپریشن کیا جارہا ہے۔

ایبٹ آباد میں جیونیوز سے گفتگو میں انچارج ریسکیو آپریشن نے کہا کہ گلیات میں تمام سیاح خیریت سے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاحوں کی سہولت اور مدد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، برف باری میں پھنسے سیاحوں میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئی ہیں۔

آپریشن انچارج عمران نے یہ بھی کہا کہ مرکزی شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے، سیاحوں کو نتھیاگلی سے نکالنے کے لیے آپریشن کیا جارہا ہے۔