سعودی عرب میں ایک متمول خاتون نے اپنی گھریلو ملازمہ کو بیش قیمت تحائف دے کر اسے حیران کردیا جبکہ ملازمہ کے اپنی مالکن کے اس حسن سلوک پر خوشی کے آنسو نکل آئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تحائف کے ملنے پر گھریلو ملازمہ کے خوشی قابل دید تھی۔
رپوٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملازمہ گھر کے دروازے سے داخل ہوئی تو میز پر تحائف کا بڑا بکس موجود تھا، جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئی۔
رپورٹ کے مطابق مالکن کے اس حسن سلوک اور ملازمہ کے ردعمل پر لوگوں نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔