تابوت کی شکل کی رجسٹرڈ کار نیلامی کیلئے پیش

April 25, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

ایک ڈریگسٹر اسٹائل کی کسٹم کار ڈیزائن کی گئی ہے جو بالکل تابوت جیسی نظر آتی ہے۔ کار کو حال ہی میں28,750 ڈالرز میں نیلامی کیلئے پیش کیا گیا، جو فوری طور پر وائرل ہوگئی۔

1965 کی ایک ٹیلیویژن سیریز دی منس ٹرز کی قسط میںDrag-U-La Coffin car کی شکل سے مشابہہ یہ غیر روایتی شکل کی وہیکل ایک کسٹم باکس فریم چیسز اور ایک 8 انچ کی فائبر گلاس کے تابوت کی شکل کی باڈی ورک پر مشتمل ہے۔

یہ دراصل کوئی تابوت نہیں بلکہ اسے یہ شکل اسلیے دی گئی ہے کہ کار کے ریئر ایکسل کے پیچھے ڈرائیور کے بیٹھنے کی جگہ بنائی جاسکے لیکن دیکھنے میں یہ بالکل تابوت کا انداز لیے ہوئے ہے۔

ہر طرح سے مکمل یہ کار بشمول ریئر وہیلز جو کہ ریسنگ سلکس میں لپٹا ہوا ہے جبکہ اسکا آرگن اسٹائل کا ورٹیکل ایگزاسٹ پائپس اور لینٹرن اسٹائل کی لائٹنگ اسے مزید متاثر کن بناتی ہے۔

یہ تابوت کار دیکھنے میں ایک حقیقی روڈ پر چلنے والی کار سے زیادہ ایک مووی پروپ لگتی ہے۔ لیکن یہ ایک بالکل اصل اور 1928 میں نیویارک میں رجسٹرڈ فورڈ کار ہے اور اسکا مستند لائسنس پلیٹ ہے۔