6 برس کی عمر میں عمران خان نے مجھے پروپوز کیا تھا، جوہی چاؤلہ

January 13, 2022

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جوہی چاؤلہ نے بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بھانجے اداکار عمران خان کو ان کی سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اس حوالے سے جوہی نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر عمران خان کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کی ہیں اور بتایا کہ وہ کس طرح اپنی کمسنی میں ان کے چاہنے والے بن گئے تھے۔

جوہی چاؤلہ نے بتایا کہ عمران جب 6 برس کے تھے تو انھوں نے مجھے پروپوز کیا تھا!!! ہیرے کی پہچان تب سے ہے اس میں۔ ہیپی ہیپی برتھ ڈے میرے نوجوان عاشق۔

واضح رہے کہ عمران خان نے جوہی چاؤلہ کی پہلی فلم قیامت سے قیامت تک میں عامر خان کی نوجوانی کا کردار ادا کیا تھا۔